پنجاب اور خیبرپختونخوا میں طوفانی بارشوں کی پیشگوئی، الرٹ جاری

پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی 5 سے 7 اکتوبر تک طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے

جمعہ 3 اکتوبر 2025 19:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء) خیبرپختونخوا کے مختلف اضلاع میں آج سے 7 اکتوبر تک بارشوں کی پیش گوئی کی گئی ہے۔

(جاری ہے)

ادھر پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بھی 5 سے 7 اکتوبر تک طوفانی بارشوں کا امکان ظاہر کیا گیا ہے، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم ای) نے صوبے کے بالائی علاقوں میں بارشوں کا الرٹ بھی جاری کردیا۔ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق دریاؤں کے بالائی حصوں میں بارشیں ہو سکتی ہیں جبکہ بارشوں سے پنجاب کے دریاؤں اور ملحقہ ندی نالوں میں پانی کے بہاؤ میں اضافے کا بھی امکان ہے۔