کراچی،سنوکر کلب پر مختلف ہتھیاروں سے فائرنگ، 42 سالہ شخص جاں بحق

جمعہ 3 اکتوبر 2025 13:07

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)اسنوکر کلب پر 2 ہتھیاروں سے اندھادھند فائرنگ کی گئی جس کے نتیجے میں کلب میں موجود 42 سالہ شخص جاں بحق ہوگیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق کیماڑی کے پی گرائونڈ کے قریب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا جس میں ایک شخص جاں بحق ہوگیا، پولیس نے بتایا کہ مقتول کی شناخت 42سالہ نوراللہ کے نام سے ہوئی ہے، ملزمان نے اسنوکر کلب پر 2 ہتھیاروں سے فائرنگ کی۔مقتول نے دوسری شادی کی تھی، پہلی بیوی سے اسکا تنازع چل رہا تھا، ابتدائی طور پر واقعہ ذاتی رنجش کا شاخسانہ لگتا ہے۔پولیس نے واقعے سے متعلق مزید بتایا کہ جائے وقوعہ سے گولیوں کے 15 خول ملے ہیں، مزید تحقیقات کی جارہی ہیں۔