مرکزی جامع مسجدماڈل ٹائون اگوکی سیالکوٹ میں سالانہ عظیم الشان تصوف کانفرنس کل ہو گی

جمعہ 3 اکتوبر 2025 13:40

سیالکوٹ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) مرکزی جامع مسجدماڈل ٹائون اگوکی سیالکوٹ میں سالانہ عظیم الشان فقیدالمثال تصوف کانفرنس 4 اکتوبر بروز ہفتہ کو ہو گی۔

(جاری ہے)

بڑی گیارہویں شریف کے موقع پر بعد از نمازعشاء شروع ہونے والی یہ تصوف کانفرنس استاذالعلماء شیخ طریقت حضرت علامہ مولانا قاری خالد محمود مجددی کی زیر سرپرستی ہو گی جس میں خصوصی آمد و خطاب عالم عرب کے نامور عالم دین و سابق خطیب و امام جامع مسجد امام اعظم ابو حنیفہ بغداد شریف فضیلۃ الشیخ السید عمر سلیم الحسینی فرمائیں گے۔ اس روحانی و ایمانی پروگرام میں خواتینِ اسلام کیلئے علیحدہ باپردہ ایل سی ڈی کا انتظام ہوگا۔