ْاے این ایف کی کارروائیاں، خاتون سمیت 9 ملزمان گرفتار، 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

جمعہ 3 اکتوبر 2025 14:40

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)انسدادِ منشیات فورس (اے این ایف)نے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کریک ڈان کے دوران 9 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

اے این ایف کے ترجمان کے مطابق 8 کارروائیوں کے دوران خاتون سمیت 9 ملزمان کو گرفتار کیا گیا، 22 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 24.9 کلوگرام منشیات برآمد کرلی گئی۔اے این ایف کے ترجمان کے مطابق ملزمان کے خلاف انسدادِ منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج اور کارروائی کی جائے گی۔

متعلقہ عنوان :