اسلام آباد ایئرپورٹ کراچی اور لاہور ایئرپورٹ سے آگے

ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پشاور، فیصل آباد، کوئٹہ جیسے علاقائی ایئرپورٹس میں سے بہترین ایئرپورٹ قرار

جمعہ 3 اکتوبر 2025 14:40

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 03 اکتوبر2025ء)پاکستان ایئرپورٹس اتھارٹی (پی اے ای)کے آڈٹ 2024 میں اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ کارکردگی میں کراچی اور لاہور سے آگے رہا، جبکہ ملتان انٹرنشنل ایئرپورٹ علاقائی ایئرپورٹس میں سرفہرست رہا۔

(جاری ہے)

پی اے اے کے ترجمان کے مطابق ملتان انٹرنیشنل ایئرپورٹ کو پشاور، فیصل آباد، کوئٹہ جیسے علاقائی ایئرپورٹس میں سے بہترین ایئرپورٹ قرار دیا گیا ہے۔پی اے اے آڈٹ میں ہوائی اڈوں پر مسافروں کی سہولیات، ٹرمینل کی صفائی، اور ایئر سائیڈ پر سیفٹی کے معیار کو بنیادی طور پر پرکھا گیا۔