جموں و کشمیرکے سیاحتی مقام گلمرگ میں رواں موسم کی پہلی برفباری،موسم سردہو گیا

جمعہ 3 اکتوبر 2025 16:00

سرینگر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) بھارت کےغیر قانونی زیر تسلط جموں و کشمیر کے سیاحتی مقام گلمرگ میں رواں موسم کی پہلی برفباری کے بعد موسم سرد ہو گیاہے ۔

(جاری ہے)

کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق جمعہ کو صبح سویرے گلمرگ میں واقع افروات اور سنشائن چوٹیوں پر رواں موسم کی پہلی برف باری ہوئی۔ دونوں چوٹیوں نے برف کی سفید چادراوڑھ لی ۔ محکمہ موسمیات نے پہلے ہی بالائی علاقوں میں ہلکی برفباری اور میدانی علاقوں میں بارش کی پیش گوئی کی تھی۔ موسم کی پہلی برف باری سے لطف اندوز ہونے کے لئے سیاحوں کی بڑی تعداد نے گلمرگ کا رخ کیا ہے ۔