راولپنڈی ، قتل ،منشیات فروشی،شراب فروشی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 12 ملزمان گرفتار

جمعہ 3 اکتوبر 2025 16:40

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) راولپنڈی پولیس نے قتل ،منشیات فروشی،شراب فروشی اور غیر قانونی اسلحہ میں ملوث 12 ملزمان گرفتار کر لئے۔پولیس ترجمان کے مطابق جاتلی پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے سابقہ رنجش پر فائرنگ کر کے شہری کو قتل کرنے والے اشتہاری کو گرفتار کرلیا۔

(جاری ہے)

ملزم اکتوبر 2016 سے مطلوب تھا، اس کے 3 ساتھی پہلے ہی گرفتار کیے جا چکے ہیں۔

۔صدرواہ پولیس نے کارروائی کرتے ہوئے باپ اور بیٹے کو زخمی کرنے والے شخص کو گرفتار کرلیا۔راولپنڈی پولیس نے مختلف کارروائیوں میں چھ افراد کو گرفتار کر کے ایک کلو سے زائد آئس اور 50 لیٹر سے زائد شراب برآمد کرلی۔پولیس نےغیرقانونی اسلحہ رکھنے کے الزام میں چار افراد کو گرفتار کر کے اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کرلیا۔