ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر کی لیبارٹری مالکان کو ڈینگی ٹیسٹ کی مقررہ فیس لینے کی ہدایت

جمعہ 3 اکتوبر 2025 16:40

ایبٹ آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر ثناء فاطمہ نے ڈسٹرکٹ ہیڈکوارٹر ہسپتال اور میڈیکل کمپلیکس کے اردگرد مختلف لیبارٹریز کا معائنہ کیا۔

(جاری ہے)

معائنہ کے دوران لیبارٹری مالکان کو ہدایت کی گئی کہ ڈینگی این ایس ٹیسٹ کی مقررہ فیس 350 روپے وصولی کو یقینی بنائیں اور منظور شدہ ریٹ لسٹ نمایاں جگہ پر آویزاں کریں۔ خلاف ورزی کی صورت میں لیبارٹریز سیل کرنے سمیت سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ضلعی انتظامیہ نے واضح کیا ہے کہ عوام کو معیاری اور کم قیمت پر صحت کی سہولیات فراہم کرنا اولین ترجیح ہے اور اس حوالے سے کڑی نگرانی اور عملی اقدامات جاری رہیں گے۔

متعلقہ عنوان :