سبزہ زارمیں گھریلو جھگڑے پر بہنوئی کی فائرنگ ، 43 سالہ شخص جاں بحق

جمعہ 3 اکتوبر 2025 22:28

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2025ء) سبزہ زار کے علاقے میں گھریلو جھگڑے نے خونی شکل اختیار کر لی۔ بہنوئی نے اپنے سالے پر فائرنگ کی اور بعد ازاں کمرے میں آگ لگا دی۔ پولیس کے مطابق ملزم گھر میں گھس آیا اور فائرنگ کرنے کے بعد کمرے کو آگ کے حوالے کر دیا۔

(جاری ہے)

حادثے کے نتیجے میں 43 سالہ ثمر عباس جاں بحق ہو گیا جبکہ اس کی بیوی شدید زخمی ہو گئی۔ زخمی خاتون کو تشویشناک حالت میں اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ابتدائی تحقیقات کے مطابق واقعہ گھریلو اختلافات کے باعث پیش آیا۔ پولیس نے شواہد اکٹھے کر لیے ہیں اور واقعے کی مزید تفتیش جاری ہے۔ حکام کا کہنا ہے کہ جلد ہی اس واقعے کی اصل وجوہات اور حقائق سامنے آ جائیں گے۔