پولیس فورس کی صحت اور تحفظ اولین ترجیح ہے، آر پی او

جمعہ 3 اکتوبر 2025 18:20

ملتان (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) ریجنل پولیس آفیسر ملتان کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے کہا ہے کہ پولیس فورس کی صحت اور تحفظ اولین ترجیح ہے ،صحت مند اہلکار ہی عوامی خدمت کے فرائض بہتر طور پر سرانجام دے سکتے ہیں۔

(جاری ہے)

سہیل چوہدری کی ہدایت پر ریجنل پولیس آفس ملتان اور تمام متعلقہ برانچز میں ڈینگی اسپرے کروایا گیا تاکہ اہلکاروں کو ڈینگی سمیت دیگر موذی امراض سے محفوظ رکھا جا سکے۔

اس موقع پر آر پی او ملتان نے مزید کہا کہ محکمہ صحت کے تعاون سے نہ صرف ریجنل پولیس آفس بلکہ ریجن کے تمام دفاتر اور تھانوں میں بھی ڈینگی اور دیگر بیماریوں کے تدارک کے لئے اسپرے کیا جائے گا۔اس طرح کےاقدام فورس کی فلاح و بہبود کے ساتھ ساتھ عوامی خدمت کی سمت ایک اہم اور مثبت قدم ہے۔

متعلقہ عنوان :