Live Updates

اسرائیل کے وحشیانہ عزائم اور جارحانہ پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے جو عالمی امن و استحکام کے لیے سنگین ترین خطرہ بن چکا ہے، جے یو آئی بلوچستان

جمعہ 3 اکتوبر 2025 18:45

ج کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 03 اکتوبر2025ء) قائد جمعیت حضرت مولانا فضل الرحمن کی ہدایت پر صوبائی امیر جے یو آئی بلوچستان سینیٹر مولانا عبدالواسع کی قیادت میں بلوچستان بھر کے تمام اضلاع میں اسرائیلی مظالم اور غاصب ریاست کے خلاف بھرپور اور فیصلہ کن احتجاجی مظاہرے منعقد کیے گئے۔جے یو آئی بلوچستان کے ترجمان نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ گلوبل صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی جارحیت اور حملہ دراصل کھلی ریاستی دہشتگردی اور انسانیت دشمنی کا بدترین مظاہرہ ہے۔

یہ اقدام اسرائیل کے وحشیانہ عزائم اور جارحانہ پالیسیوں کا واضح ثبوت ہے جو عالمی امن و استحکام کے لیے سنگین ترین خطرہ بن چکا ہے۔بلوچستان کے عوام نے فلک شگاف نعروں اور لاکھوں کے مجمع کے ساتھ دنیا پر یہ ثابت کر دیا کہ اسرائیلی درندگی، بربریت اور وحشت کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جا سکتا۔

(جاری ہے)

ہر ضلع میں عوامی سیلاب غاصب اسرائیل کے خلاف امڈ آیا اور اس کے خونی کھیل کے خلاف اپنی شدید نفرت اور بیزاری کا اظہار کیا۔

جے یو آئی بلوچستان کے صوبائی امیر سینیٹر مولانا عبدالواسع نے کامیاب احتجاج پر تمام ضلعی و تحصیل تنظیمات اور کارکنان کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ فلسطین کا زخم دراصل پوری امت مسلمہ کا زخم ہے اور اس پر خاموش رہنا مجرمانہ غفلت اور جرم کے مترادف ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ اسرائیل درحقیقت ایک دہشتگرد اور غاصب ریاست ہے جسے امت مسلمہ اور انصاف پسند دنیا کبھی تسلیم نہیں کر سکتی۔

اسرائیل کی بربریت عالمی امن کے لیے ناسور اور انسانیت کے قتل عام کا دوسرا نام ہے۔ عالمی برادری خصوصا اقوام متحدہ کو چاہیے کہ وہ محض بیانات سے آگے بڑھ کر عملی اور ٹھوس اقدامات کرے تاکہ اسرائیلی ریاستی دہشتگردی کا ہمیشہ کے لیے خاتمہ ہو سکے۔جے یو آئی بلوچستان نے واضح کیا کہ فلسطین کی آزادی محض فلسطینی عوام کا ہی نہیں بلکہ دنیا کے ہر ذی شعور اور باشعور انسان کا مطالبہ ہے۔ بلوچستان کے عوام آج ایک بار پھر پوری دنیا کو یہ پیغام دے رہے ہیں کہ فلسطینی بھائیوں کے ساتھ غیر متزلزل یکجہتی اور غیر مشروط حمایت ہمیشہ جاری رہے گی۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات