پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی کی کارروائی، 1200 کلوناقص اور پانی لگا ہوا گوشت تلف

جمعہ 3 اکتوبر 2025 19:10

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) پنجاب فوڈ اتھارٹی راولپنڈی نے 1200 کلوناقص اور پانی لگا ہوا گوشت تلف کر دیا ہے۔ ترجمان کے مطابق فوڈ اتھارٹی نے خفیہ اطلاعات کے بعد وارث خان کے علاقے میں چھاپہ مارا جہاں گروہ کا سرغنہ جھنگ سے لایا گیا گوشت گھر میں ذخیرہ کر کے جڑواں شہروں میں سپلائی کرنے کی تیاری کر رہا تھا۔

(جاری ہے)

چھاپے کے دوران ملزمان کو گرفتار کر لیا گیا اور موقع پر موجود گوشت کی ویٹرنری ڈاکٹرز نے جانچ کی۔

رپورٹ کے مطابق گوشت انسانی صحت کے لیے انتہائی مضر پایا گیا جس کے بعد اسے فوری طور پر تلف کر دیا گیا۔ فوڈ اتھارٹی نے پولیس کی مدد سے دو ملزمان کو گرفتار کر کے مقدمہ درج کر لیا ہے۔ ترجمان نے کہاکہ صوبے بھر میں ناقص گوشت اور ملاوٹ مافیا کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔ شہریوں سے اپیل ہے کہ وہ اس مہم میں فوڈ اتھارٹی کا ساتھ دیں اور کسی بھی شکایت کی صورت میں ہیلپ لائن 1223 پر اطلاع دیں۔

متعلقہ عنوان :