2مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ملزم ہلاک، ایک گرفتار

جمعہ 3 اکتوبر 2025 19:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) لاہور کے علاقوں شفیق آباد اور گجر پورہ میں 2مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ملزم ہلاک، ایک گرفتار جبکہ2 ملزمان فرار ہو گئے۔

(جاری ہے)

سی سی ڈی کا شفیق آباد اورگجر پورہ میں مبینہ پولیس مقابلہ ہوا ،گجرپورہ میں موٹروے کے قریب مقابلے میں ایک ملزم ہلاک،2 فرار ہو گئے۔ترجمان پولیس کے مطابق سی سی ڈی اہلکاروں نے ناکے پرموٹرسائیکل سوارملزمان کورکنے کا اشارہ کیا،ملزمان نے رکنے کی بجائے فائرنگ کر دی،کراس فائرنگ میں ایک ملزم مارا گیا،ہلاک ملزم کی شناخت ہارون کے نام سے ہوئی،شفیق آباد میں پولیس مقابلے میں ملزم کوزخمی حا لت میں گر فتار کر لیا گیا۔