وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی کا بغدا دالجدید کیمپس میں تدریسی عمل کا جائزہ

جمعہ 3 اکتوبر 2025 21:30

بہاولپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) وائس چانسلر اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور پروفیسر ڈاکٹرمحمد کامران نے بغدادالجدید کیمپس میں شعبہ ایجوکیشن ، آرکیٹکچر اور ویٹرنری میں تدریسی عمل کا جائزہ لیا۔ وائس چانسلرتدریسی عمل میں شریک ہوئے اور طلبا وطالبات سے نصاب ، تدریسی سہولتوں اور ہم نصابی سرگرمیوں کے حوالے سے تبادلہ خیال کیا۔

(جاری ہے)

وائس چانسلر نے لیبارٹری میں تحقیقی کام کا بھی جائزہ لیا۔ وائس چانسلر نے کہا کہ تدریس کے ساتھ ساتھ تجربہ گاہ میں عملی تربیت انتہائی اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے اساتذہ سے کہا کہ تدریسی معیار کے ساتھ ساتھ لیبارٹری ورک پر بھی بھرپور توجہ دی جائے۔ لیبارٹری میں موجود سہولیات کو عالمی معیار کے مطابق لانے کے لیے وسائل مہیا کیے جائیں گے۔