ا یس ایس پی ملیر کی زیر صدارت کرائم میٹنگ ،ضلع بھرمیں جرائم کی صورتحال اور کیسز کا جائزہ لیا

جمعہ 3 اکتوبر 2025 22:20

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 03 اکتوبر2025ء) ا یس ایس پی ملیر ڈاکٹر عبدالخالق کی زیر صدارت ایس ایس پی آفس میں کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں ضلع بھرمیں جرائم کی صورتحال اور کیسز کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

(جاری ہے)

جمعہ کو ترجما ن ایس ایس پی ملیر کے مطابق میٹنگ میں ایس ایس پی ملیر نے افسران کو ہدایت دی کہ اسٹریٹ کرمنلز، منشیات فروشوں اور گٹکا ماوا کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے اشتہاری و مفرور ملزمان کو فوری گرفتار کیا جائے۔

ایس ایس پی ملیر کی جانب سے اسنیپ چیکنگ، کامبنگ سرچ آپریشن اور خفیہ معلومات کی بنیاد پر ٹارگٹڈ ایکشن جاری رکھنے کے احکامات دئیے گئے تاکہ امن و امان اور شہریوں کے جان و مال کا تحفظ یقینی بنایا جا سکے۔ میٹنگ میں ایس پی ملیر، تمام ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔

متعلقہ عنوان :