ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر جان سینا رنگ میں آخری بار 13 دسمبر کو اتریں گے

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 13:00

ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر جان سینا رنگ میں آخری بار 13 دسمبر کو ..
واشنگٹن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)ڈبلیو ڈبلیو ای کے معروف ریسلر جان سینا رنگ میں آخری بار 13 دسمبر کو اتریں گے جس کی تصدیق سی او او ٹرپل ایچ نے ایکس پر کردی۔جان سینا ریکارڈ 17 بار کے عالمی چیمپئن رہ رچکے ہیں اور انہوں نے 2024 کے ’منی ان دی بینک‘ میں ریٹائرمنٹ کا اعلان کرتے ہوئے کہا تھا کہ اب میرا جسم کھیل کے تقاضوں پر پورا نہیں اتر سکتا ہے۔

ٹرپل ایچ نے جان سینا کی رنگ میں آخری بار آنے کی تصدیق تو کی لیکن ان کے حریف کا نام نہیں بتایا ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا، ''ڈبلیو ڈبلیو ای میں جان کی شراکتیں بے حد ہیں۔’’ایونٹس ڈی سی اور کیپیٹل ون ایرینا میں پارٹنرز کے ساتھ ہم جان اور ڈبلیو ڈبلیو ای یونیورس دونوں کے لئے ان کی میراث کا احترام کرنے اور ناقابل فراموش بھیجنے کی فراہمی کے منتظر ہیں۔واضح رہے کہ ڈبلیو ڈبلیو ریسلپالوزا میں بروک لیسنر نے جان سینا کو شکست دی تھی اس کے بعد سے وہ رنگ میں نہیں آئے ہیں۔رپورٹ کے مطابق عوام کے مطالبے پر جان سینا، اے جے اسٹائلز کے خلاف مقابلے کے لیے کراؤن جیول پرتھ میں آخری بار رنگ میں آئیں گے۔

متعلقہ عنوان :