Live Updates

طلاق کی افواہیں، شعیب ملک اور ثناء جاوید نے تصاویر شیئر کرکے خاموشی توڑ دی

شعیب اور ثناء کے درمیان علیحدگی کی خبروں کا آغاز سوشل میڈیا پر وائرل ایک ویڈیو سے ہوا جس میں دونوں کو ایک تقریب میں الگ الگ بیٹھے اور ایک دوسرے سے لاتعلق دیکھا گیا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 4 اکتوبر 2025 14:20

طلاق کی افواہیں، شعیب ملک اور ثناء جاوید نے تصاویر شیئر کرکے خاموشی ..
لاہور (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اکتوبر 2025ء ) پاکستانی کرکٹ سٹار شعیب ملک اور اداکارہ ثنا جاوید نے سوشل میڈیا پر خوشگوار لمحات کی تصاویر شیئر کرکے اپنی علیحدگی کے حوالے سے سوشل میڈیا پر پھیلنے والی افواہوں کو مسترد کردیا۔
شعیب ملک اور ثنا جاوید نے انسٹاگرام پر یونیورسل سٹوڈیوز ،فلوریڈا کی تصاویر پوسٹ کیں، جن میں دونوں مختلف مقامات پرمحبت بھرے لمحات گزارتے دکھائی دئیے، بعض تصاویر میں وہ سکو بی ڈو ، ٹرانسفارمرز روبوٹس کے سامنے اور کچھ تصاویر میں ریونج آف دی ممی رائیڈ کے ساتھ بھی نظر آئے۔

 
شعیب ملک اور ثنا جاوید کے مداحوں نے ان تصاویر پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اس امر پر اطمینان کا اظہار کیا کہ یہ جوڑی اب بھی ساتھ ہے اور خوشگوار زندگی گزار رہی ہے، تاہم کچھ صارفین نے اس پر حیرانی ظاہر کی ہے کہ بھارتی میڈیا اب بھی ان کے تعلقات میں دراڑ کی خبریں دے رہا ہے۔

(جاری ہے)

 
شعیب ملک اور ثنا جاوید کے درمیان علیحدگی کی خبروں کا آغاز سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ایک ویڈیو سے ہوا جس میں دونوں کو ایک تقریب میں الگ الگ بیٹھے اور ایک دوسرے سے لاتعلق دیکھا گیا جسے مداحوں نے ان کے تعلقات میں دراڑ کی علامت قرار دیا جس کے بعد دونوں کے درمیان علیحدگی کی افواہیں پھیل گئیں۔

 
شعیب ملک نے ٹینس سٹار ثانیہ مرزا سے علیحدگی کے فوراً بعد ثنا جاوید سے جنوری 2024ء میں شادی کی تھی، اس سے قبل شعیب ملک کی پہلی شادی عائشہ صدیقی سے ہوئی تھی جو آٹھ سال تک برقرار رہی، 2010ء میں انہوں نے ثانیہ مرزا سے شادی کی اور 2018ء میں بیٹے اذہان مرزا ملک کی پیدائش ہوئی لیکن 2024ء میں یہ رشتہ ختم ہوگیا۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات