Live Updates

پہلے 2 اوورز میں 2 وکٹیں گنوائیں،فاطمہ ثنا نے بنگلادیش سے شکست کی وجہ بتادی

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 13:40

پہلے 2 اوورز میں 2 وکٹیں گنوائیں،فاطمہ ثنا نے بنگلادیش سے شکست کی وجہ ..
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے میچ میں بنگلادیش سے شکست کے بعد پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا ہے کہ ہم ایونٹ میں باؤنس بیک کی کوشش کریں گے۔بنگلادیش کے کیخلاف میچ کے بعد میڈیا سے گفتگو میں پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا کہنا تھا کہ پہلے 2 اوورز میں 2 وکٹیں گنوائیں، اس سے میچ کا رخ بدل گیا۔

فاطمہ ثناء کا کہنا ہے کہ آگے اپنے منصوبوں کو عملی جامہ پہنانے کی کوشش کریں گے، چند کھلاڑی پہلی بار ورلڈ کپ کھیل رہی تھیں، اس لیے دباؤ زیادہ تھا۔اُن کا کہنا تھا کہ ہر کوئی میچ ونر ہے، ہمیں صرف یقین کرنے کی ضرورت ہے، آج کی پچ فاسٹ بولرز کے لیے بہتر تھی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز آئی سی سی ویمنز ورلڈکپ کے کولمبو میں ہونے والے میچ میں بنگلادیش ویمن ٹیم نے پاکستان ویمن ٹیم کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی تھی۔

(جاری ہے)

کولمبو میں کھیلے گئے میچ میں بنگلادیش ویمنز نے پاکستان کی جانب سے دیا جانے والا 130 رنز کا ہدف باآسانی 31.1 اوورز میں 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔فرغانا حق 2 رنز بنا کر آؤٹ ہوئیں، شمین اختر 10 اور کپتان نگار سلطانہ 23 رنز کر پویلین لوٹ گئیں۔ روبیہ حیدر نے 54 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلی۔پاکستان کی جانب سے فاطمہ ثنا، ڈیانا بیگ اور رامین شمیم نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات