Live Updates

بھارت کی پھر کھیل میں سیاست، کمنٹیٹر ثناء میر کو آزاد کشمیر کے ذکر پر پینل سے ہٹانے کا مطالبہ

ثناء میر نے کمنٹری کے دوران قومی ویمن ٹیم کی کھلاڑی نتالیہ پرویز کا تعلق آزاد کشمیر سے بتایا تھا

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب ہفتہ 4 اکتوبر 2025 14:10

بھارت کی پھر کھیل میں سیاست، کمنٹیٹر ثناء میر کو آزاد کشمیر کے ذکر ..
ممبئی (اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔ 4 اکتوبر 2025ء ) بھارت ایک بار پھر کھیل میں سیاست لانے سے باز نہ آیا، ویمن کرکٹ ورلڈ کپ میں کمنٹری کے دوران ثنا میر کے آزاد کشمیر کے ذکر پر بھارت نے پراپیگنڈا شروع کر دیا۔
بھارتی میڈیا نے ثناء میر کو کمنٹری پینل سے ہٹانے کا مطالبہ کر دیا۔
واضح رہے کہ ویمن ورلڈکپ میں بنگلا دیشں اور پاکستان کے میچ کے دوران کمنٹیٹر ثنا میر نے کہا تھا کہ ’پاکستانی ٹیم میں شامل تنالیہ پرویز کا تعلق آزاد کشمیر سے ہے‘۔

 
کمنٹری کے دوران ثنا میر کا آزاد کشمیر کہنا بھارتیوں کو ایک آنکھ نہ بھایا جس کے بعد بھارت میں ثنا میر کے خلاف پروپیگنڈا اور نفرت انگیز مہم شروع کردی گئی۔ 
تاہم سابق کرکٹر اور کمنٹیٹر ثنا میر کی جانب سے اپنے خلاف چلنے والے پروپیگنڈے پر بیان سامنے آگیا۔

(جاری ہے)

سوشل میڈیا پر جاری بیان میں ثنا میر کا کہنا تھا کہ افسوس کی بات ہے کہ اس معاملے پر عوامی سطح پر وضاحت دینا پڑرہی ہے تاہم بطور کمنٹیٹر یہ ہماری کہانی بیان کرنے کا حصہ ہے کہ کھلاڑی کہاں سے آتے ہیں ، 2 اور ریجنوں سے تعلق رکھنے والی کھلاڑیوں کا بھی ذکر کیا، یہ افسوسناک ہے کہ معاملات کو بڑھا چڑھا کر پیش کیا جا رہا ہے۔

سابق کرکٹر نے لکھا اس معاملے کو سیاسی رنگ نہ دیا جائے ،کھیلوں سے وابستہ افراد کو غیر ضروری دباؤ کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ 
انہوں نے مزید کہا کہ پاکستانی کھلاڑی کے آبائی علاقے سے متعلق بات کرنے کا مقصد ان کی مشکلات اور شاندار سفر کو اجاگر کرنا تھا، میرے دل میں کوئی بغض یا کسی کے جذبات کو ٹھیس پہنچانا مقصد نہیں۔
Live ایشیاء کپ سے متعلق تازہ ترین معلومات