قطرحملے کے بعد ادبائو نے نیتن یاہو کو لچک دکھانے پرمجبورکیا، امریکی اخبار

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 15:17

دوحہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)قطر کے دارالحکومت دوحا پر اسرائیلی فضائی حملے کے بعد امریکا اور عرب ممالک کے دبا نے فلسطینیوں کی نسل کشی میں ملوث نیتن یاہو کو غزہ امن منصوبے پر لچک دکھانے پر مجبور کیا۔

(جاری ہے)

امریکی اخبار کے مطابق ستمبر میں اسرائیلی حملے نے قطر میں غزہ پر مذاکراتی عمل کو سبوتاژ کیا، جس پر خطے اور واشنگٹن میں شدید ردِعمل سامنے آیا۔

دوحا پر اسرائیلی حملے کے بعد امریکا اور عرب ممالک کی جانب سے آنے والے شدید دبا نے اسرائیل کو ٹرمپ کے غزہ امن منصوبے پر لچک دکھانے پر مجبور کیا۔عرب میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکی دبا کے باوجود نیتن یاہو نے منصوبے کی کئی شقوں میں ترامیم کرا کے اسرائیل کے حق میں خاص طور پر غزہ سے انخلا اور فلسطینی ریاست کے ذکر پر تبدیلیاں شامل کیں۔