پاکستانی قوم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کریگی صمود فلوٹیلا پر اسرائیلی حملے کی مذمت کرتے ہیں ،طارق محمود مدنی

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 16:55

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء)پاکستان امن کونسل کے سربراہ طارق محمود مدنی کہا ہے کہ لال مسجد کے سانحہ کو تقریبا 20سال سے زائد کاعرصہ ہوچکا ہے اور سمجھ نہیں آتا مفتی عبد الرحیم کو کیا ہوگیا ہے کہ مفتی عبد الرحیم نے اپنے مدرسہ کے طلبا کے سامنے لال مسجد کے سانحہ کی سنی سنائی من گھڑت اور حقائق کے منافی گفتگو کرکے سوشل میڈیا پر اس کی ویڈیو بھی جاری کردی ان خیالات کا اظہار طارق مدنی نے مرکزی امن سیکریٹریٹ شیرشاہ میں مذہبی رہنماں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا طارق مدنی نے کہا کہ مفتی عبد الرحیم نے اگر یہ گفتگو کرہی دی تھی تو اس متنازعہ گفتگو کو سوشل میڈیا پر جاری کرنے کی کیا ضرورت تھی اس عمل سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ ایک سوچے سمجھے منصوبے اور پلاننگ کے تحت یہ سب کچھ ان سے کروایا گیا ہے اور ہوسکتا ہے کہ مفتی عبد الرحیم کسی کے ہاتھوں ٹریپ ہو رہیں ہوں اس موقع پر طارق مدنی کا یہ بھی کہنا تھا کہ اس وقت سب سے بڑا مسئلہ انٹرنیشنل سطح کا اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ہے اور اس پر بھر پور بحث جاری ہے جس پر پوری دنیا کے مسلمانوں میں تشویش کی لہر دوڑ رہی ہے تاہم پاکستانی قوم اسرائیل کو کبھی تسلیم نہیں کرے گی