کوئٹہ ،جاری ترقیاتی منصوبے عوامی سہولت کے لیے نہایت اہم ہیں، جمال شاہ کاکڑ

بعض مقامات پر مٹی اٴْڑنے ،تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے،رکن قومی اسمبلی

ہفتہ 4 اکتوبر 2025 21:05

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 04 اکتوبر2025ء) پاکستان مسلم لیگ (ن) بلوچستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری اور رکنِ قومی اسمبلی جمال شاہ کاکڑ نے کہا ہے کہ کوئٹہ شہر میں جاری ترقیاتی منصوبے عوامی سہولت کے لیے نہایت اہم ہیں، تاہم بعض مقامات پر مٹی اٴْڑنے اور تعمیراتی سرگرمیوں کے باعث شہریوں کو مشکلات کا سامنا ہے۔متعلقہ محکمے، ٹھیکیدار اور انتظامیہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل ہوں تاکہ عوام جلد از جلد ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔

آپنے جاری کردہ بیان میں انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اور ضلعی انتظامیہ کی جانب سے صوبائی دارالحکومت کی خوبصورتی، انفراسٹرکچر کی بہتری، سڑکوں کی توسیع، نکاسی آب کے نظام کی مرمت اور شہری سہولتوں کے فروغ کے لیے جو منصوبے جاری ہیں، وہ قابلِ تحسین ہیں۔

(جاری ہے)

یہ منصوبے بلوچستان کے عوام کی ترقی و خوشحالی کے عزم کی عکاسی کرتے ہیں۔جمال شاہ کاکڑ نے زور دیا کہ متعلقہ محکمے، ٹھیکیدار اور انتظامیہ اس امر کو یقینی بنائیں کہ ترقیاتی کام مقررہ مدت میں مکمل ہوں تاکہ عوام جلد از جلد ان منصوبوں کے ثمرات سے مستفید ہوسکیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومتِ بلوچستان کی قیادت ترقی اور عوامی فلاح کے جذبے کے ساتھ کام کر رہی ہے، جس کا مقصد شہریوں کو بہتر معیارِ زندگی فراہم کرنا ہے۔انہوں نے شہریوں سے بھی اپیل کی کہ وہ وقتی مشکلات پر صبر کرتے ہوئے ترقیاتی کاموں میں تعاون کریں تاکہ کوئٹہ شہر جدید اور صاف ستھرا شہر بن کر ابھرے۔مسلم لیگ (ن) ہر ایسے عوامی منصوبے کی حمایت کرتی ہے جو صوبے اور عوام کی بہتری کے لیے ہو۔