بھارت میں جاری ہندو مسلم فسادات، گودی میڈیا کا ایجنڈا بھارتی نشریاتی ادارہ کے ہاتھوں بے نقاب

اتوار 5 اکتوبر 2025 12:10

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) بھارت میں جاری ہندو مسلم فسادات، گودی میڈیا کا ایجنڈا بھارتی نشریاتی ادارہ کے ہاتھوں بے نقاب ہوگیا ہے، غاصب مودی نے بھارت کو انتہا پسندی کے اکھاڑے میں بدل دیا، نفرت کی آگ میں اندھی بی جے پی حکومت نے نواراتری پر مسلمانوں کے کاروبار بند کرنے کا حکم سنا دیا ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق گودی میڈیا ’’آئی لو محمد ‘‘پر جاری احتجاج کو اسلامو فوبیا کا رنگ دے کر پیش کرنے لگا ، بھارتی نشریاتی ادارہ نیوز لانڈری نے مذہب کے نام پر سیاست کرنے والے مودی کے میڈیا کا پول کھول دیا ، اقتدار پر قابض مودی نے آر ایس ایس کے غنڈوں اور گودی میڈیا کو پروپیگنڈا کا آلہ بنا دیا، بھارتی میڈیا پر ’’مسلمان غدار ہوتے ہیں‘‘ کا من گھڑت بیانیہ زور پکڑنے لگا ، بھارت کے گمراہ کن میڈیا کے اینکرز آر ایس ایس کے ترجمان نفرت انگیز بیانات کو ہوا دینے لگے ، یہ ہندوؤں کا دیس ہے جس میں مسلمان مساوی حقوق کے حقدار نہیں ہیں، انتہا پسند آر ایس ایس ترجمان کا کھلے عام بیان ہے، ترجمان آر ایس ایس کا دعویٰ ہے کہ مسلمانوں نے 1924 سے ہی متحدہ ہندوستان کے لیے نہیں بلکہ پاکستان کے لیے آزادی کی جدوجہد کی، بھارتی میڈیا مسلمانوں کو نشانہ بنا کر اب ہر تہوار کو نفرت میں بدل کر داخلی مسائل سے توجہ ہٹانے لگا ہے، گودی میڈیا نے معاشرے کو منافرت میں بدل کر انسانیت کی تذلیل کی نئی مثال قائم کر دی ہے۔