کراچی، پولیس اور ملزمان کے درمیان مقابلہ، دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار

زخمی ملزمان کو فوری طور پر عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے ،ریسکیو

اتوار 5 اکتوبر 2025 12:20

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)شہر قائد کے علاقے نارتھ کراچی سیکٹر 4 میں پولیس اور مبینہ ملزمان کے درمیان فائرنگ کا تبادلہ ہوا جس کے نتیجے میں دو ملزمان زخمی حالت میں گرفتار کر لیے گئے۔

(جاری ہے)

ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ملزمان کو فوری طور پر عباسی شہید ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں انہیں طبی امداد دی جا رہی ہے۔ایدھی کے مطابق دونوں ملزمان کو ہسپتال میں زیرِ علاج رکھا گیا ہے۔پولیس کے مطابق مقابلے کے بعد ملزمان کے قبضے سے اسلحہ بھی برآمد ہوا ہے، جسے تحویل میں لے کر فرانزک کے لیے بھجوایا جائے گا۔حکام کے مطابق گرفتار ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے۔