وزیرِاعلی پنجاب کی ہدایت پر سموگ کی روک تھام کے لیے کمالیہ میں جامع کارروائیاں جاری

اتوار 5 اکتوبر 2025 14:20

کمالیہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)ٹریفک انچارج کمالیہ احمد کریم نے کہا ہے کہ وزیرِاعلی پنجاب کی ہدایت پر سموگ کی روک تھام کے لیے کمالیہ میں جامع اور مثر کارروائیاں جاری ہیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے بتایا کہ ٹریفک پولیس کی خصوصی ٹیمیں بغیر ہیلمٹ موٹر سائیکل سواروں، دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں، بغیر سائلنسر رکشوں، اور بغیر ڈھکے ہوئے ریت و مٹی سے بھری ٹرالیوں کے خلاف بلا امتیاز کارروائی کر رہی ہیں۔احمد کریم نے کہا کہ سموگ ایک سنگین ماحولیاتی مسئلہ ہے جو شہریوں کی صحت پر منفی اثر ڈال رہا ہے ۔ عوام سے اپیل ہے کہ وہ ٹریفک قوانین کی پابندی کریں اور ماحول کو صاف رکھنے کے لیے ٹریفک پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون کریں۔

متعلقہ عنوان :