پشاور تھانہ غربی پولیس کی کارروائی ، سرگرم منشیات فروش گرفتار

اتوار 5 اکتوبر 2025 14:50

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) پشاور پولیس کی جانب سے منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن مزید تیز کردیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس سلسلے میں ایس ایچ او تھانہ غربی فہیم شاہ نے دیگر پولیس نفری کے ہمراہ کارروائی کرتے ہوئے آئس اور چرس کا مکروہ دھندہ کرنے میں ملوث ملزم کو گرفتار کرلیا، پولیس کے مطابق گرفتار ملزم صابر عرف صابرے ولد اطلس سکنہ نوتھیہ جدید کا رہائشی ہے جوکہ توتھیہ جدید سمیت دیگر ملحقہ علاقوں میں اپنے مخصوص گاہکوں کو آئس اور چرس فراہم کرنے میں ملوث ہے۔

اسی طرح گرفتار ملزم دیگر تھانوں کے پولیس کو بھی آئس اور دیگر منشیات کے مقدمات میں مطلوب ہے، ملزم کے قبضے سے ہزاروں روپے مالیت کی آئس اور 610 گرام چرس بھی برآمد کرلی گئی ہے۔ جس کے خلاف مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔۔

متعلقہ عنوان :