وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حاجی گلبر خان کا چیف کورٹ کے سینئر جج ملک عنایت الرحمن کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس

اتوار 5 اکتوبر 2025 14:50

گلگت (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے چیف کورٹ کے سینئر جج ملک عنایت الرحمن کی گاڑی پر فائرنگ کے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے صوبائی سیکرٹری داخلہ، آئی جی گلگت بلتستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو گلگت شہر میں سکیورٹی میں اضافہ کرنے اور شرپسندوں کے خلاف بلا تفریق آہنی ہاتھوں سے نمٹنے کے احکامات دیئے ہیں۔

(جاری ہے)

وزیر اعلیٰ نے عوام سے پرامن رہنے اور شرپسندوں کے ناپاک عزائم کو ناکام بنانے کے لیے اتحاد و اتفاق کو برقرار رکھنے اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کے ساتھ تعاون کرنے کی اپیل کی ہے۔