استور ، گلگت بلتستان کے امن کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے،وزیراعلی گلگت بلتستان

اتوار 5 اکتوبر 2025 15:20

استور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) وزیر اعلی گلگت بلتستان حاجی گلبر خان نے خطیب اہلسنت ولجماعت مولانا قاضی نثار پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ دہشت گردوں اور واقع میں ملوث مجرموں کو قانون کے کٹہرے میں لایا جائے گا۔ گلگت بلتستان کے امن کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دینگے۔

(جاری ہے)

وزیر اعلی نے آئی جی گلگت بلتستان اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کو دہشت گردی کے اس واقعہ کی شفاف تحقیقات کر کے اصل مجرموں کو فوری گرفتار کرنے کے احکامات دیئے ہیں۔

وزیر اعلی صوبائی سکریٹری داخلہ سے دہشت گردی کے واقعہ کی رپورٹ طلب کرتے ہوئے گلگت بلتستان کے عوام کو شرپسند عناصر کے مذموم عزائم ناکام بنانے کے لیے آپس میں اتحاد و اتفاق کو قائم رکھنے کی اپیل کی ہے۔\378

متعلقہ عنوان :