بھکر ،تھل یونیورسٹی میں اصلاح کنسورشیم کا افتتاحی اجلاس اور دو روزہ کانفرنس کا کامیاب آغاز

اتوار 5 اکتوبر 2025 16:20

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) تھل یونیورسٹی بھکر میں اصلاح کنسورشیم کے افتتاحی اجلاس اور دو روزہ کانفرنس کا کامیاب آغاز ہوا۔تھل یونیورسٹی بھکر میں ’’اصلاح کنسورشیم‘‘ کے افتتاحی اجلاس اور دو روزہ کانفرنس بعنوان "فاؤنڈیشنز آف ٹیچنگ ایکسیلنس، انوویشن اینڈ انٹر پرینیورشپ" کا باوقار آغاز ہو گیا۔یہ کانفرنس ’’اصلاح کنسورشیم‘‘ کے تحت صوبہ پنجاب کی پانچ بڑی جامعات — گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور، یونیورسٹی آف ایجوکیشن لاہور، غازی یونیورسٹی ڈیرہ غازی خان، یونیورسٹی آف کمالیہ اور تھل یونیورسٹی بھکر کے اشتراک سے منعقد کی جا رہی ہے۔

افتتاحی تقریب میں ملک کی بڑی جامعات کے وائس چانسلرز کے ساتھ ساتھ سینڈیکیٹ ممبر مسٹر غضنفر عباس چھینہ نے بھی خصوصی طور پر شرکت کی۔

(جاری ہے)

اس موقع پر ممتاز شخصیات، سیاسی و سماجی رہنما، ضلعی انتظامیہ ، اساتذہ، محققین اور مقامی میڈیا نمائندگان کی بڑی تعداد بھی موجود تھی۔تھل یونیورسٹی بھکر کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر سعید احمد بُزدار نے اپنے خطاب میں کہا کہ یہ ہماری نئی یونیورسٹی کے لیے ایک تاریخی اور نیا آغاز ہے۔

اس طرح کے اشتراکات کے ذریعے ہم اس خطے کے روشن مستقبل اور بھکر کے نوجوانوں کو بااختیار بنانے کی راہ ہموار کر رہے ہیں۔”یہ دو روزہ ورکشاپ ’’اصلاح کنسورشیم‘‘ کے عملی سفر کا پہلا سنگِ میل ہے، جس کا مقصد اساتذہ کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافہ، تدریسی معیار کی بہتری، اور اختراعی و تحقیقی رجحانات کے فروغ کو یقینی بنانا ہے۔کانفرنس کے دوسرے دن وائس چانسلرز تھل یونیورسٹی کے طلبہ و طالبات سے براہِ راست ملاقات اور مکالمہ کریں گے، جس میں وہ تعلیم، تحقیق اور روزگار کے نئے امکانات پر رہنمائی فراہم کریں گے۔\378

متعلقہ عنوان :