سندھ میں دھان کی فصل اترتے ہی نرخوں میں زبردست کمی کے خلاف کسانوں نے احتجاجی تحریک شروع کردی

پنگریوکے نواحی شہرنندو میں ٹیل آبادگارایسوسی ایشن کی کال پر احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے دھرنادیاگیا

اتوار 5 اکتوبر 2025 16:30

پنگریو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)سندھ میں دھان کی فصل اترتے ہی نرخوں میں زبردست کمی کے خلاف کسانوں نے احتجاجی تحریک شروع کردی ہے اس ضمن میں پنگریوکے نواحی شہرنندو میں ٹیل آبادگارایسوسی ایشن کی کال پر احتجاجی ریلی نکالی گئی اور پریس کلب کے سامنے دھرنادیاگیاجس میں کسانوں اور سیاسی وسماجی تنظیموں کے کارکنوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی دھرنے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین عزیز اللہ ڈیرو۔

علی حیدرپنہور۔لالانوازشیخ اوردیگرنے کہاکہ سندھ میں دھان کی نئی فصل مارکیٹ میں آنے پرتاجروں نے فی من قیمت میں ایک ہزارروپے کمی کردی ہے اورفصل اترنے سے قبل 3200روپے فی من کے حساب سے فروخت ہونے والے دھان 2200روپے فی من خریدے جارہے ہیں موجودہ نرخ 2200روپے فی من انتہائی کم ہیں ان سے فصل پرانے والے اخراجات بھی پورے نہیں ہورہیحکومت سندھ نے تاجروں کو لوٹ کھسوٹ کی کھلی چھٹی دے دی ہے متعلقہ محکمے منافع خور تاجروں کے خلاف کوئی کاروائی نہیں کررہے۔

(جاری ہے)

تاجروں نے گزشتہ سال بھی من مانے نرخوں پردھان اورگندم خریدی تھی جس سے سندھ کے کسانوں کو شدیدمعاشی نقصان پہنچاتھاکسانوں کوان کی اجناس کے مناسب ریٹ نہ دینا ملکی زراعت کے لیے خطرناک ثابت ہوگا کسان آئندہ زرعی اجناس کی بوائی بند کردیں گے مقررین نے کہاکہ وفاقی حکومت بھی سندھ کے کسانوں کے ساتھ ہونے والی ناانصافی پرچپ سادھے ہوئے ہے اور کوئی نوٹس نہیں لیاجارہاانہوں نے کہاکہ اپنے معاشی قتل کے خلاف سندھ کے لاکھوں کسان اب خاموش نہیں رہیں گے اور احتجاجی تحریک صوبے بھرمیں پھیلائی جائے گی مقررین نے کہاکہ کسانوں کامطالبہ ہے کہ دھان کے نرخ چار ہزارروپے فی من مقرر کیے جائیں اوران نرخوں پردھان کی خریداری یقینی بنائی جائے اس سے کم نرخ قابل قبول نہیں ہیں مقررین نے کہاکہ منافع خورتاجرنرخ کم دینے کے ساتھ ساتھ موئسچرکے بہانے وزن میں بھی بلاجوازکٹوتی کرکے کسانوں کودوہرانقصان پہنچارہے ہیں انہوں نے مزید کہاکہ سندھ کے کسانوں کا معاشی استحصال اب برداشت نہیں کیاجائے گااور تاجروں کے ساتھ ساتھ متعلقہ محکموں کے خلاف دمادم مست قلندر ہوگااس موقع پر مقررین نے اعلان کیاکہ اگردھان کے نرخ چار ہزارروپے فی من مقرر نہ کیے گئے توتھرکول شاہراہ بلاک کردی جائے گی اور سندھ کے دیگر اضلاع میں بھی شاہرائیں بند کردی جائیں گی دھرنے کے شرکا نے منافع خورتاجروں اور متعلقہ محکموں کے خلاف شدیدنعرے بازی بھی کی

متعلقہ عنوان :