جنوبی وزیرستان، سکندر چیک پوسٹ کے قریب ٹریکٹر الٹنے سے 2 خواتین جاں بحق، 3 افراد زخمی

اتوار 5 اکتوبر 2025 17:00

پشاور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) جنوبی وزیرستان میں سکندر چیک پوسٹ کے قریب بریک فیل ہونے کے باعث ٹریکٹر الٹنے سے 2 خواتین جاں بحق جبکہ 3 افراد زخمی ہوگئے۔

(جاری ہے)

ترجمان ریسکیو 1122 جنوبی وزیرستان کے مطابق ریسکیو کنٹرول روم کو اطلاع موصول ہوتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم فوری طور پر جائے وقوعہ پر پہنچ گئی۔ ریسکیو ٹیم نے زخمیوں کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد ڈی ایچ کیو اسپتال وانا منتقل کر دیا۔