رائے ونڈ ،طوفانی بارش سے گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق ،دو افراد زخمی

اتوار 5 اکتوبر 2025 17:25

رائے ونڈ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)رائے ونڈ کے علاقے رحمان پورہ مشن کالونی میں طوفانی بارش سے گھر کی چھت گرنے سے خاتون جاں بحق جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

چھت گرنے کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیمیں موقع پر پہنچ گئیں جنہوں نے امدادی کارروائی کرتے ہوئے 30سالہ رابعہ کی لاش کو ملبے کے نیچے نکالا ۔ بتایا گیا ہے کہ محنت کش شو کت طوفانی بارش کے دوران چھت پر مٹی ڈال رہا تھا کہ اچانک چھت نیچے آ گری جس کے نتیجہ میں شوکت کی 30سالہ بیٹی رابعہ ملبے تلے آکر جاں بحق ہو گئی جبکہ دو افراد زخمی ہوگئے ،متوفیہ رابعہ تین بچوں کی ماں تھی۔ ریسکیو ٹیموں نے زخمیوں کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا۔