ڈیٹا شیئرنگ میں ناکامی ،انڈونیشیا نے ٹک ٹاک کا آپریٹنگ لائسنس معطل کردیا

اتوار 5 اکتوبر 2025 18:40

ڈیٹا شیئرنگ میں ناکامی ،انڈونیشیا نے ٹک ٹاک کا آپریٹنگ لائسنس معطل ..
ص*جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2025ء) انڈونیشیا نے ڈیٹا شیئرنگ کے ضوابط کی خلاف ورزی پر سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹک ٹاک کا آپریٹنگ لائسنس عارضی طور پر معطل کر دیا ہے۔غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق انڈونیشین وزارتِ مواصلات اور ڈیجیٹل امور کے اہلکار الیگزینڈر سبار نے تصدیق کی ہے کہ ٹک ٹاک نے اپنے لائیو اسٹریم فیچر کے استعمال سے متعلق مکمل ڈیٹا فراہم نہیں کیا، جس پر یہ فیصلہ کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اس اقدام کے نتیجے میں ملک میں ٹک ٹاک کی رسائی عارضی طور پر معطل کی جا سکتی ہے، جہاں ایپ کے 10 کروڑ سے زائد فعال صارفین موجود ہیں۔الیگزینڈر سبار نے بتایا کہ کچھ آن لائن جوا سے منسلک اکاؤنٹس نے حالیہ قومی احتجاجات کے دوران ٹک ٹاک کے لائیو فیچر کا غلط استعمال کیا۔

(جاری ہے)

احتجاجات قانون سازوں کے الاؤنسز اور پولیس کے تشدد کے خلاف کیے گئے تھے۔

یاد رہے کہ ٹک ٹاک نے ان واقعات کے دوران اپنا لائیو فیچر خود معطل کر دیا تھا، یہ مؤقف دیتے ہوئے کہ اقدام پلیٹ فارم کو ‘‘محفوظ اور ذمہ دار’’ بنانے کے لیے کیا گیا۔انہوں نے مزید بتایا کہ حکومت نے کمپنی سے اسٹریمنگ، ٹریفک اور مونیٹائزیشن ڈیٹا کی تفصیلات طلب کیں، مگر بائٹ ڈانس کی ملکیت رکھنے والی چینی کمپنی نے مکمل معلومات فراہم نہیں کیں، جس پر قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی۔