پنجاب میں اضافی اسکریننگ کی افواہیں بے بنیاد ہیں، پولیس کی وضاحت

سوشل میڈیا پر گردش آڈیو جھوٹ اور شرپسندی پر مبنی ہے،کسی شہری سے امتیازی سلوک نہیں ہو رہا، تمام ناکے معمول کے مطابق ہیں، ترجمان پنجاب پولیس

اتوار 5 اکتوبر 2025 19:30

پنجاب میں اضافی اسکریننگ کی افواہیں بے بنیاد ہیں، پولیس کی وضاحت
پنجاب پولیس کے ترجمان کے مطابق کسی شہری کے ساتھ امتیازی سلوک نہیں کیا جا رہا اور نہ ہی اس حوالے سے کوئی خصوصی ہدایات جاری کی گئی ہیں۔ صوبے کے تمام ناکے اور چیکنگ پوائنٹس معمول کے مطابق اور تمام شہریوں کے لیے یکساں ہیں۔ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر یقین نہ کریں اور صرف آفیشل ذرائع سے مصدقہ معلومات حاصل کریں۔ کسی شکایت یا مشتبہ سرگرمی کی صورت میں شہریپکار 15 پر فوری اطلاع دیں۔

(جاری ہے)

پولیس نے یہ بھی واضح کیا کہ **جعلی آڈیو اور افواہیں عوام میں بے چینی اور انتشار پھیلانے کی سازش ہیں، جن کے پھیلاؤ میں ملوث افراد کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی۔ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق صوبے میںامن و امان کی صورتحال مکمل طور پر معمول پر ہے، اور پولیس اپنی کارروائیاںقانون کے مطابق اور تمام شہریوں کے ساتھ برابری کی بنیاد پر انجام دے رہی ہے۔آخر میں پولیس نے شہریوں کو نصیحت کی کہ‘‘تصدیق کریں، پھر شیئر کریں’ کیونکہ غیر مصدقہ معلومات نہ صرف عوامی اعتماد کو نقصان پہنچاتی ہیں بلکہ قانونی نتائج بھی پیدا کر سکتی ہیں۔

متعلقہ عنوان :