
ملک میں شوگر، نزلہ، کھانسی، اینٹی بائیوٹک و دیگر عام استعمال کی ادویات پھر سے مہنگی
1076 روپے میں فروخت ہونے والی شوگر کی دوا اینوسیٹا پلس اب 1 ہزار 255 روپے میں دستیاب ہوگی؛ رپورٹ
ساجد علی
اتوار 5 اکتوبر 2025
17:07

(جاری ہے)
حال ہی میں پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن (پی ایم اے) نے ملک بھر میں جان بچانے والی اور ضروری ادویات کی غیر معمولی اور شدید قلت پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے دعویٰ کیا تھا کہ کم از کم 80 اہم ادویات دستیاب نہیں، جن میں سے 25 کی کوئی متبادل دوا بھی موجود نہیں، ان میں ذیابیطس، کینسر، الزائمر، پارکنسن، امراضِ قلب اور نفسیاتی بیماریوں کے علاج کے لیے استعمال ہونے والی جان بچانے والی ادویات شامل ہیں۔
اس ضمن میں جاری بیان میں کہا گیا تھا کہ حکومت سے فوری اور فیصلہ کن اقدامات کا مطالبہ کرتے ہیں تاکہ اس تباہ کن صورتحال پر قابو پایا جا سکے، ادویات کی قلت کوئی معمولی مسئلہ نہیں بلکہ دائمی اور سنگین بیماریوں میں مبتلا مریضوں کے لیے جان لیوا خطرہ ہے، مریض شدید پیچیدگیوں کا شکار ہیں اور ان کی صحت تیزی سے خراب ہو رہی ہے، طویل اثر رکھنے والی انسولین کے انجیکشن کی عدم دستیابی ذیابیطس کے مریضوں میں خون میں شوگر پر قابو نہ پانے کا باعث بن رہی ہے، پیوند کاری کے مریض ایک اہم اینٹی فنگل دوا کی کمی کے باعث خطرناک فنگس انفیکشن کا شکار ہو رہے ہیں۔ ایسوسی ایشن نے حکومت سے مطالبہ کیا تھا کہ فوری طور پر ایک نئی اور حقیقت پسندانہ دوا کی قیمتوں کی پالیسی منظور کی جائے، جو پیداواری اخراجات کو مدنظر رکھتے ہوئے ضروری ادویات کی تیاری کو مالی طور پر ممکن بنا سکے، ادویات کی قلت کی ایک بڑی وجہ بلیک مارکیٹ کا بے قابو کاروبار ہے، یہ غیر قانونی بازار ملک بھر میں پروان چڑھ رہے ہیں اور ضروری ادویات کی قیمتوں میں بار بار اضافے کا باعث بن رہے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ملک میں شوگر، نزلہ، کھانسی، اینٹی بائیوٹک و دیگر عام استعمال کی ادویات پھر سے مہنگی
-
حکومت کے تجارتی ڈیٹا میں 11 ارب ڈالر کے فرق کا انکشاف
-
بھارت میں کھانسی کا شربت پینے سے کئی بچے ہلاک
-
پسنی بندرگاہ کمرشل ہوگی، سکیورٹی کسی کے حوالے نہیں کی جائے گی، سکیورٹی ذرائع
-
قیدیوں کے تبادلے پر اسرائیل-حماس مذاکرات پیر کو متوقع
-
افریقی تہذیب کی تباہی
-
بھارت میں کم سنی کی شادیوں میں نمایاں کمی، رپورٹ
-
جرمنی کا انفراسٹرکچر بحران، آٹو بان منصوبے اور خدشات
-
پاکستان میں تعلیم: بنیادی حق سے زیادہ ایک مہنگی مراعت
-
بھارت میں سیلیبریٹیز اپنے'پرسنالٹی رائٹس‘ کو محفوظ کیوں کروا رہے ہیں؟
-
ایران پر اقوام متحدہ کی پابندیاں دوبارہ نافذ ہونے سے کیا ہو گا؟
-
بلوچستان میں مقامی قبائل کی فتنۃ الہندوستان کے دہشتگردوں سے جھڑپ، 4 دہشتگرد ہلاک
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2025, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.