Live Updates

پنجاب حکومت وفاق کو کمزور کر کے شہباز شریف سے انتقام لینا چاہتی ہے ، ندیم افضل چن

عظمیٰ بخاری کے الزامات بدنیتی پر مبنی ہیں، وزیراعظم خود بلاول کی کارکردگی کے معترف ہیں ،پیپلز پارٹی کا قصور صرف اتنا ہے کہ وہ سیلاب متاثرین کے ساتھ کھڑی ہے،سیکرٹری اطلاعات پیپلز پارٹی ۳پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی جماعت ہے، ہم مظلوموں کی آواز بلند کرتے رہیں گے، عظمیٰ بخاری کے بیان پر ردعمل

اتوار 5 اکتوبر 2025 18:40

پنجاب حکومت وفاق کو کمزور کر کے شہباز شریف سے انتقام لینا چاہتی ہے ، ..
  ندیم افضل چن اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 05 اکتوبر2025ء)پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات ندیم افضل چن نے مسلم لیگ (ن) کی رہنما عظمیٰ بخاری کے بیان کو سیاسی بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے سخت ردِعمل دیا ہے۔ندیم افضل چن نے کہا کہ وزیراعظم شہباز شریف خود چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کی کارکردگی کی تعریف کر چکے ہیں، اور انہیں اعلیٰ سطحی کمیٹی کی سربراہی دینا وزیرِاعظم کے اعتماد کا اظہار تھا۔

انہوں نے کہا کہ بلاول بھٹو زرداری نے بطور وزیرِ خارجہ پاکستان کا مؤقف عالمی سطح پر جرات مندی سے پیش کیا اور آج انہی پر الزامات لگانا افسوسناک اور احسان فراموشی ہے۔ندیم افضل چن نے مزید کہا کہ یہ لوگ اقتدار میں چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے تعاون سے ہیں، اور جس دن پیپلز پارٹی نے کندھا ہٹا لیا، یہ زمین پر آ جائیں گے۔

(جاری ہے)

انہوں نے الزام لگایا کہ پنجاب حکومت وفاق کو کمزور کر کے شہباز شریف سے انتقام لینا چاہتی ہے۔

سیلاب متاثرین کی مدد کے بجائے حکومت پیپلز پارٹی کے پیچھے پڑی ہوئی ہے۔ ہمارا قصور صرف یہ ہے کہ ہم مظلوموں کے ساتھ کھڑے ہیں۔’ندیم افضل چن نے کہا کہ کبھی انگلیاں توڑنے کی دھمکیاں دی جاتی ہیں، کبھی پنجاب دشمنی کے سرٹیفکیٹ انٹے جاتے ہیں، اور کبھی قیادت پر ذاتی حملے کروائے جاتے ہیں۔انہوں نے واضح کیا کہ پیپلز پارٹی چاروں صوبوں کی جماعت ہے اور ہمیشہ مظلوموں کی آواز بنتی رہے گی۔ندیم افضل چن نے وزیراعظم شہباز شریف سے مطالبہ کیا کہ وہ عظمیٰ بخاری کے بیانات کا نوٹس لیں۔ ‘‘ان کی زبان قابو میں نہیں، جو منہ میں آتا ہے بول دیتی ہیں۔انہوں نے آخر میں حکومتِ پنجاب کو مشورہ دیا کہ وہ الزام تراشی کے بجائے عوامی مسائل پر توجہ دے۔
Live سیلاب کی تباہ کاریاں سے متعلق تازہ ترین معلومات