واسا پنجاب کے دائرہ کار کی طرز پر اصلاحات کے عمل کی نگرانی بارے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی‘بلال یاسین

بہترین کارکردگی اور شفافیت کے پہلوؤں کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے ملٹی چیک سسٹم اپنایا جائے گا‘ وزیر ہائوسنگ

اتوار 5 اکتوبر 2025 19:10

ْلاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء) وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایت پر محکمہ ہاؤسنگ پنجاب کو نئے خطوط پر استوار کیا جارہا ہے،وزیر ہاؤسنگ پنجاب بلال یاسین کی زیر صدارت ذیلی محکموں کے سربراہان کا اجلاس ہوا، ایڈیشنل سیکرٹری ہاؤسنگ، ڈی جی پی ایچ اے، ڈی جی پنجاب ہاؤسنگ،ڈی جی صاف پانی اتھارٹی اور دیگر شریک تھے،پنجاب کے تمام اضلاع میں پی ایچ ایز کا قیام اور شہروں کی خوبصورتی میں نمایاں اضافہ کرنا ہوگا، ایم ڈی پی ایچ اے کی سیٹوں پر جلد تعیناتیاں ہوں گی،ڈپٹی کمشنرز کو فوری چارج دینے کی سفارشات پیش کی گئیں، وزیر ہاؤسنگ پنجاب کا کہنا تھا کہ واسا پنجاب کے دائرہ کار کی طرز پر اصلاحات کے عمل کی نگرانی بارے کمیٹیاں تشکیل دی جائیں گی، صوبہ بھر میں بند واٹر پلانٹس کی بحالی اقدامات کی نگرانی، صاف پانی اتھارٹی ہنگامی اقدامات اٹھائے، بلال یاسین نے واضح کیا کہ صاف پانی کے زیر انتظام واٹر پلانٹس مکمل فعال اور آپریشنل اوقات کار واضح ہونے چاہیے، بہترین کارکردگی اور شفافیت کے پہلوؤں کو ہر صورت یقینی بنانے کیلئے ملٹی چیک سسٹم اپنایا جائے گا، اپنی چھت،اپنا گھر کے اہداف اور آئندہ اہداف کے حصول بارے سفارشات جمع کروائی جائیں، وزیر اعلیٰ پنجاب کی ہدایات پر وزیر ہاؤسنگ بلال یاسین لاہور سمیت تمام اضلاع میں دفاتر اور آپریشنل مقامات کے دورے کریں گے۔