بلدیاتی ملازمین اپنے حقوق کے حصول کیلیے ہرممکنہ راستہ اختیار کریں گے،میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس

ملازمین کو پینشن کی ادائیگی کے لیے فنڈز کی ادائیگی کے لیے لوکل گورنمنٹ سیکریٹریٹ کا گھیرائو کیا جائے گا، اجلاس میں فیصلے

اتوار 5 اکتوبر 2025 19:55

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)میونسپل ورکرز ٹریڈ یونینز الائنس کا اہم تنظیمی اجلاس صدر سید ذوالفقارشاہ کی زیر صدرات کے ایم سی ورکشاپ میں ہوا۔

(جاری ہے)

اجلاس میں اجلاس میں شامل یونینزسجن یونین،یونائیٹڈ ورکرز یونین،پیپلز یونائیٹڈ ورکرز یونین،یونائیٹڈ ورکرز موومنٹ،پیپلز یونٹی،پینشنرز الائنس کے قائدین اشرف اعوان،گل اسلام،حبیب الرحمن اعوان،راجہ عاصم شہزاد،منظور تنولی،منیر احمد،امین آگریا،ریحان قاضی،الیاس مٹو،امجد غوری،صدیق شیر،نثار سواتی،محمد نذیرعبدالوسام،مزمل شاہ،عمانوائیل،ندیم سردار اور دیگر نے شرکت کی.انہوں نے کہا کہ اوذیڈٹی گرانٹ میں اضافہ،آن لائن ٹریژری سے تنخواہوں کی ادائیگی،ٹی ایم سیزکے ریٹائر ملازمین کی پینشن کے لیے فنڈز کے اجراء اور کے ایم سی کے 10 ہزار پینشنرز کو واجبات کی ادائیگی کے لیے تحریک شروع کی جارہی ہے اس موقع پر سندھ ایمپلائزالائنس کی جدوجہد پر قائدین کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔

اور لوکل گورنمنٹ کے ملازمین کے مطالبات کے سلسلے میں سیکریٹری لوکل گورنمنٹ کو خط لکھ کر مسائل حل کرنے کی درخواست کی جائے گی۔جبکہ منگل کو لوکل گورنمنٹ سیکریٹریٹ کے دفتر کے سامنے احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :