کشمیریوں سے متعلق پولیس سے منسوب آڈیو جعلی ہے، اسلام آباد پولیس

شہری ایسی گمراہ کن افواہوں اور پروپیگنڈے پر کان مت دھریں، گمراہ کن افواہ پھیلانا جرم ہے، قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی، ترجمان

اتوار 5 اکتوبر 2025 21:25

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 05 اکتوبر2025ء)اسلام آباد پولیس نے سوشل میڈیا پر کشمیریوں سے متعلق زیرِ گردش پولیس سے منسوب آڈیو جعلی قرار دیدی۔سوشل میڈیا پر زیرِ گردش مبینہ متنازع آڈیو کے معاملے پر اسلام آباد پولیس نے ردِعمل دیتے ہوئے کہاکہ پولیس سے منسوب آڈیو جعلی ہے۔

(جاری ہے)

ترجمان پولیس نے کہا ہے کہ جڑواں شہروں کی بائونڈری پر کشمیریوں کی خصوصی چیکنگ کی باتیں گمراہ کن ہیں۔ترجمان نے کہا کہ اسلام آباد پولیس کو ایسی کوئی ہدایات جاری نہیں کی گئیں، معمول کی چیکنگ سب شہریوں کے لیے برابر ہے۔ترجمان نے کہا کہ شہری ایسی گمراہ کن افواہوں اور پروپیگنڈے پر کان مت دھریں، گمراہ کن افواہ پھیلانا جرم ہے، قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔