راولپنڈی پولیس کی سماج دشمن عناصر کے خلاف کارروائیاں،6افرادگرفتار

اتوار 5 اکتوبر 2025 21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) راولپنڈی پولیس نے چھ افراد کو حراست میں لے کر ان کے قبضے سے 25 لیٹر شراب، اسلحہ اور ایمونیشن برآمد کر لیا۔ پولیس ترجمان کے مطابق کارروائیاں تھانہ دھمیال اور تھانہ رتہ امرال کے علاقوں میں عمل میں لائی گئیں۔

(جاری ہے)

گرفتار افراد کے خلاف الگ، الگ مقدمات درج کر لیے گئے ہیں جبکہ مزید تفتیش جاری ہے تاکہ ان کے نیٹ ورک اور سپلائی ذرائع کا سراغ لگایا جا سکے۔ ڈویژنل ایس پیز کا کہنا ہے کہ منشیات فروشی اور ناجائز اسلحہ رکھنے والے عناصر کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی کے تحت کارروائیاں جاری رکھی جائیں گی۔ پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ اور امن و امان کے قیام کے لیے تمام وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔