راولپنڈی پولیس کی کارروائی، دو منشیات سپلائرز گرفتار ،مجموعی طور پر تین کلو سے زائد چرس برآمد

اتوار 5 اکتوبر 2025 21:50

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) راولپنڈی پولیس نے دو منشیات سپلائرز کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مجموعی طور پر تین کلو سے زائد چرس برآمد کر لی۔

(جاری ہے)

پولیس ترجمان کے مطابق تھانہ کلر سیداں پولیس نے ایک مشتبہ شخص کو حراست میں لے کر اس کے قبضے سے 1 کلو 775 گرام چرس برآمد کی جبکہ تھانہ چکلالہ پولیس نے کارروائی کے دوران ایک اور ملزم سے 1 کلو 600 گرام چرس برآمد کی۔

دونوں ملزمان کے خلاف الگ، الگ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے۔ راولپنڈی پولیس منشیات کے ناسور کے خاتمے کے لیے بھرپور اقدامات کر رہی ہے۔ منشیات فروشوں کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل کیا جا رہا ہے اور ایسے عناصر کو قانون کی گرفت میں لانے کے لیے چھاپوں اور گشت کا سلسلہ مزید تیز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :