ڈپٹی کمشنر سبی کا ورلڈ بینک اسپائر پروجیکٹ کے تحت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لونی کی تین کمروں اور برآمدے پر مشتمل نئی عمارت کاافتتاح

اتوار 5 اکتوبر 2025 23:10

کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 05 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے ورلڈ بینک اسپائر پروجیکٹ کے تحت گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لونی کی تین کمروں اور برآمدے پر مشتمل نئی عمارت کا افتتاح اسکول کی سینئر ٹیچر سے کروایا گیا۔اسکول آمد پر ننھی طالبات نے پھول نچھاور کیے اور گلدستے پیش کر کے معزز مہمانوں کا پُرتپاک استقبال کیا۔

اس موقع پر ونگ کمانڈر کرنل زبیر، اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر نسواں سلمیٰ عطا اور دیگر افسران بھی موجود تھے۔ افتتاح سے قبل ایک پُروقار تقریب منعقد کی گئی جس کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک اور نعتِ رسولِ مقبول ﷺ سے ہوا۔ سکول کی ہیڈ مسٹریس نے اپنے خطاب میں تعلیمی سرگرمیوں اور سکول کے مسائل پر روشنی ڈالی۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر سبی میجر(ر) الیاس کبزئی نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گورنمنٹ گرلز ہائی سکول لونی نظم و ضبط اور معیاری تدریس کے لحاظ سے ایک بہترین تعلیمی ادارہ ہے۔

انہوں نے ہیڈ مسٹریس کی جانب سے پیش کردہ مطالبات پر کہا کہ دو دن کے اندر ملٹی میڈیا فراہم کیا جائے گا جبکہ سولرائزیشن کو بلوچستان اسپیشل ڈویلپمنٹ انیشیٹو (BSDI) کے اگلے مرحلے میں شامل کیا جائے گا۔ اس دوران ڈپٹی کمشنر نے کلسٹر کے سامان کا معائنہ کیا اور تدریسی ماحول کو تسلی بخش قرار دیا۔ بعد ازاں، ڈپٹی کمشنر سبی نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول خجک میں ورلڈ بینک اسپائر پروجیکٹ کے تحت نئی عمارت اور جدید آئی ٹی لیب کا افتتاح سکول کی ہیڈ مسٹریس سے اور جدید آئی ٹی لیب کا افتتاح ایک ننھی طالبہ سے کروایا۔

جو مکمل طور پر سولرائز بھی کی گئی ہے۔ ڈپٹی کمشنر نے کہا کہ جدید سہولیات کی فراہمی سے بچیوں کو معیاری تعلیم کے بہتر مواقع میسر آئیں گے۔ اسی سلسلے میں گورنمنٹ بوائز ہائی سکول تلی میں جدید آئی ٹی لیب کا افتتاح اسسٹنٹ کمشنر سبی منصور علی شاہ اور 122 ونگ کے ونگ کمانڈر میجر حمزہ نے کیا۔ آئی ٹی لیب کو بھی مکمل طور پر سولرائز کیا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر سبی نے طلبہ سے کمپیوٹر سے متعلق سوالات کیے۔ ہیڈماسٹر کی جانب سے سکول میں ٹف ٹائل لگانے کی سفارش پر ڈپٹی کمشنر نے ہدایت دی کہ یہ کام بھی جلد مکمل کیا جائے گا۔ دورے کے اختتام پر ڈپٹی کمشنر سبی، عسکری افسران اور دیگر مہمانوں نے اسکول احاطے میں شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور تعلیم و ماحولیات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔