پریمئر سپر کرکٹ لیگ کے 9ویں ایڈیشن کا آغاز 11اکتوبر سے ہوگا

سرکاری ، کارپوریٹ اداروں کی 12ٹیمیں شریک ہونگی ،ڈراز کے ذریعے دو گرپس میں تقسیم

پیر 6 اکتوبر 2025 16:42

پریمئر سپر کرکٹ لیگ کے 9ویں ایڈیشن کا آغاز 11اکتوبر سے ہوگا
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) پریمئر سپر کرکٹ لیگ کے 9ویں ایڈیشن کا آغاز 11اکتوبر سے ہوگا جس میں 12ٹیمیں شریک ہوں گے۔ پریمئر سپر لیگ میں شریک شریک ٹیموں کے اعزاز میں مقامی ہوٹل میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈی آئی جی عمران کشور نے بطور مہمان خصوصی شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایونٹ کے چیف آرگنائزر فہیم مختار بٹ نے بتایا کہ پریمئر سپر لیگ کا 9واں ایڈیشن 11اکتوبر سے لاہور کی مختلف گرائونڈز میں شروع ہوگا ،تمام میچز ہفتہ اور اتوار کے روز کھیلے جائیں گے۔

پریمئر سپر لیگ میں شامل 12ٹیموں کو دو گروپس میں تقسیم کیا گیا ہے۔فہیم مختار بٹ کے مطابق ٹورنامنٹ میں سرکاری اور کارپوریٹ اداروں کی ٹیمیں شریک ہوں گی ،کرکٹ کے فروغ کے لئے ہر سال کی طرح اس سال بھی تین ٹورنامنٹس کروانے کا ہدف رکھا ہے۔تقریب میں ڈی آئی جی عمران کشور نے ٹیموں کے ڈراز نکالے اور تحائف بھی تقسیم کیے۔