لندن میں مقیم پاکستانیوں کی محنت سے ملک کا تشخص بہتر ہوا ، چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی

پیر 6 اکتوبر 2025 16:35

لندن میں مقیم پاکستانیوں کی محنت سے ملک کا تشخص  بہتر ہوا ، چیئرمین ..
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) چیئرمین سینیٹ سید یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ لندن میں مقیم پاکستانیوں کی محنت سے ملک کا تشخص مزید بہتر ہوا ،پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات تاریخی، باہمی احترام اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں۔پیرکو سینٹ سیکرٹریٹ سے جاری بیان کے مطابق سید یوسف رضا گیلانی سے لندن میں ڈپٹی میئر سلائو عاصم رانجھا نےملاقات کی جس میں بیرسٹر اصغر رانجھا بھی شریک تھے ۔

چیئر مین سینیٹ نے عاصم رانجھا کی پاکستانی کمیونٹی کے لیے خدمات کو سراہا۔سید یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ بیرون ملک پاکستانی ہمارے حقیقی سفیر ہیں،پاکستانی کمیونٹی برطانیہ میں خیرسگالی اور تعاون کو فروغ دے رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لندن میں مقیم پاکستانیوں کی محنت سے ملک کا تشخص مزید بہتر ہوا ،پاکستان اور برطانیہ کے تعلقات تاریخی، باہمی احترام اور مشترکہ اقدار پر مبنی ہیں، پاکستان پارلیمانی روابط، تجارت، تعلیم اور کمیونٹی ڈویلپمنٹ میں تعاون بڑھانے کا خواہاں ہے۔

(جاری ہے)

سیدیوسف ر ضا گیلانی بارباڈوس میں 68ویں کامن ویلتھ پارلیمانی کانفرنس میں شرکت کے لیے سرکاری دورے پر ہیں۔ چیئرمین سینیٹ کا لندن میں قیام کے دوران کمیونٹی رہنماؤں سے ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ڈپٹی میئر عاصم رانجھا نےچیئرمین سینیٹ سے ملاقات پر اظہارِ تشکر کیاہے۔عاصم رانجھانے برطانیہ میں پاکستانی کمیونٹی اور میزبان معاشرے کے تعلقات مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔