ویتنام کی معاشی شرح نمو 7.85 فیصد ریکارڈ

زرعی، جنگلاتی اور ماہی گیری کا شعبہ مستحکم رہا،رپورٹ

پیر 6 اکتوبر 2025 14:42

ہنوئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) ویتنام کی معیشت نے سال 2025 کے ابتدائی نو ماہ میں 7.85 فیصد کی شرح سے ترقی کی ۔ اماراتی نیوز ایجنسی کے مطابق ویتنام کی وزارتِ مالیات کے تحت قومی شماریاتی دفتر کے مطابق یہ شرح نمو 2011 سے 2025 کے درمیان ریکارڈ کی جانے والی دوسری بلند ترین معاشی شرح نمو ہے ۔رپورٹ کے مطابق زرعی، جنگلاتی اور ماہی گیری کا شعبہ مستحکم رہا، جہاں فصلوں کی پیداوار میں 3.46 فیصد، جنگلات میں 6.46 فیصد اور ماہی گیری میں 4.48 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

صنعت اور تعمیرات بدستور ترقی کے بڑے عوامل رہے، صنعتی پیداوار میں 8.55 فیصد، مینوفیکچرنگ و پروسیسنگ میں 9.92 فیصد اور تعمیرات میں 9.33 فیصد اضافہ ہوا۔سروسز کا شعبہ 8.49 فیصد بڑھا جسے مضبوط ملکی کھپت، سیاحت اور ریٹیل سرگرمیوں نے سہارا دیا۔

(جاری ہے)

تھوک و پرچون تجارت میں 8.28 فیصد، ٹرانسپورٹ و گوداموں میں 10.68 فیصد، بینکنگ و انشورنس میں 7.06 فیصد اور رہائش و کیٹرنگ میں 10.15 فیصد اضافہ ریکارڈ ہوا۔اس عرصے کے دوران معیشت میں زرعی، جنگلاتی اور ماہی گیری کا حصہ 11.3 فیصد، صنعت و تعمیرات کا 37.58 فیصد اور خدمات کا 42.92 فیصد رہا۔طلب کے اعتبار سے حتمی کھپت کے اخراجات میں 8.07 فیصد، سرمایہ کاری میں 8.52 فیصد، برآمدات میں 15.51 فیصد اور درآمدات میں 16.75 فیصد اضافہ ہوا۔

متعلقہ عنوان :