ضلعی انسدادِ اسموگ کمیٹی کا اجلاس، انسدادِ اسموگ کے لیے جامع حکمتِ عملی تیار

پیر 6 اکتوبر 2025 16:33

سرگودھا (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) سرگودھا رانا محمد ابوبکر کی زیرِ صدارت ضلعی انسدادِ سموگ کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔اجلاس میں ڈپٹی ڈائریکٹرماحولیات، ڈپٹی ڈائریکٹر زراعت (توسیع)، ڈپٹی ڈائریکٹر لوکل گورنمنٹ، ڈپٹی ڈائریکٹر مائنز اینڈ منرلز، ڈی ایس پی ٹریفک پولیس اور سیکرٹری ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی سمیت دیگر متعلقہ افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں ضلع بھر میں انسدادِ اسموگ سے متعلقہ اقدامات جاری تیاریوں اور حکومتی ہدایات پر عملدرآمد کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ ڈپٹی ڈائریکٹر ماحولیات نے اجلاس کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسموگ کے سدِباب کے لیے صنعتی یونٹس، اینٹوں کے بھٹوں، فصلوں کی باقیات جلانے، گاڑیوں کے دُھوئیں اور تعمیراتی سرگرمیوں پر کڑی نگرانی کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر(جنرل) رانا محمد ابوبکر نے تمام محکموں کو ہدایت کی کہ اسموگ کے خاتمے کے لیے فیلڈ میں سرگرمیوں کو مزید تیز کیا جائے۔ اُنہوں نے کہا کہ بھوسہ جلانے کے واقعات کی روک تھام کے لیے کسانوں کو آگاہی فراہم کی جائے اور خلاف ورزی کرنے والوں کےخلاف زیروٹالرنس پالیسی کےتحت کارروائی کیجائے۔ اُنہوں نے مزید کہا کہ ٹریفک پولیس غیر معیاری اور دھواں چھوڑنے والی گاڑیوں کے خلاف سخت کارروائی کریں جبکہ ڈسٹرکٹ ریجنل ٹرانسپورٹ اتھارٹی فٹنس سرٹیفکیٹس کے اجراء میں شفافیت یقینی بنائے۔

اس کے ساتھ ساتھ ضلعی محکمہ زراعت، ماحولیات اور مقامی حکومت مل کر آگاہی مہم چلائیں تاکہ عوام کو اسموگ کے نقصانات اور بچاؤ کے طریقوں سے آگاہ کیا جا سکے۔ اے ڈی سی جی نے مزید کہا کہ حکومتِ پنجاب کی ہدایت کے مطابق انسدادِ اسموگ اقدامات پر کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔ تمام افسران فیلڈ میں موجود رہ کر عملی پیشرفت یقینی بنائیں تاکہ شہریوں کو صاف اور صحت مند ماحول فراہم کیا جا سکے۔

متعلقہ عنوان :