Live Updates

توشہ خانہ2کیس،عدالت کا عمران ، بشریٰ بی بی کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع

ملزمان کو 342کے تحت سوالنامے فراہم کر دئیے گئے، آئندہ سماعت پر جواب طلب کر لیا گیا

پیر 6 اکتوبر 2025 16:31

توشہ خانہ2کیس،عدالت کا عمران ، بشریٰ بی بی کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کے خلاف توشہ خانہ 2کیس میں استغاثہ کے آخری گواہ پر جرح مکمل کر لی گئی، عدالت نے 342کے تحت ملزمان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع دے دیا۔پیرکوتوشہ خانہ 2کیس کی سماعت سپیشل جج سینٹرل شاہ رخ ارجمند نے اڈیالہ جیل میں کی، بانی پی ٹی آئی عمران خان اور بشریٰ بی بی کو عدالت پیش کیا گیا۔

ملزمان عمران خان اور بشریٰ بی بی کو 342کے تحت سوالنامے فراہم کر دئیے گئے، جس پر آئندہ سماعت پر جواب طلب کیا گیا ہے۔عمران خان کے وکیل قوسین فیصل مفتی نے استغاثہ کے آخری گواہ محسن ہارون پر جرح مکمل کی۔ پراسیکیوشن نے عدالت کو شہادت مکمل ہونے پر تحریری طور پر آگاہ کر دیا۔

(جاری ہے)

عدالت نے 342کے تحت سوالنامہ بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کو دے دیا، دونوں کو دئیے گئے سوالناموں میں29، 29سوالات ہیں۔

342کے تحت ملزمان کو اپنی بے گناہی ثابت کرنے کا آخری موقع دے دیا گیا اور عدالت نے ملزمان کو اپنے دفاع میں گواہ پیش کرنے کا بھی موقع دیا۔وکلا صفائی 8اکتوبر کو 342کے تحت سوالنامے کے جوابات جمع کروائیں گے۔ عدالت نے عمران خان اور بشریٰ بی بی کے وکلا کو ملزمان سے صلاح مشورے کا بھی موقع دے دیا ہے۔سماعت کے دوران سینیٹر علی ظفر، سینیٹر مشال یوسف ذئی، بیرسٹر سلمان اکرم راجہ، کے پی حکومت کے مشیر بیرسٹر سیف اور عمران خان کی تینوں بہنیں بھی عدالت میں موجود تھیں۔وفاقی پراسیکیوٹر ذوالفقار عباس نقوی اور بلال بٹ جبکہ سپیشل پراسیکیوٹر بیرسٹر عمیر مجید اور شہروز گیلانی بھی عدالت میں موجود تھے۔ کیس کی مزید سماعت 8 اکتوبر تک ملتوی کر دی گئی۔
Live عمران خان سے متعلق تازہ ترین معلومات