بھکر ،اسسٹنٹ کمشنر کا بہل میں مختلف سرکاری اداروں کا دورہ ،مریم نواز ہیلتھ کلینک کا بھی معائنہ کیا

پیر 6 اکتوبر 2025 16:24

بھکر (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) ڈپٹی کمشنر بھکر محمد اشرف کے احکامات کی روشنی میں اسسٹنٹ کمشنر بھکر مہتاب احمد خان نے بہل میں مختلف سرکاری اداروں کا دورہ کیا۔انہوں نے مریم نواز ہیلتھ کلینک بہل کا معائنہ کیاجہاں مریضوں کو فراہم کی جانے والی طبی سہولیات،ادویات کی دستیابی اور عملے کی حاضری کا تفصیلی جائزہ لیا۔

(جاری ہے)

اس موقع پر اسسٹنٹ کمشنر نے ہدایت کی کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جائے اور کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔بعد ازاں اسسٹنٹ کمشنر نے گورنمنٹ گرلز ہائی سکول بہل اور گورنمنٹ بوائز ہائی سکول بہل کابھی دورہ کیا۔ انہوں نے تدریسی سرگرمیوں، طلبہ کی حاضری، صفائی ستھرائی اور عمارت کی حالت کا تفصیلی معائنہ کیا۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ اساتذہ اپنی تدریسی ذمہ داریاں پوری دیانتداری اور لگن سے ادا کریں تاکہ طلبہ بہتر تعلیمی نتائج حاصل کر سکیں۔\378

متعلقہ عنوان :