شیخوپورہ، انکروچمنٹ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری

پیر 6 اکتوبر 2025 16:24

شیخوپورہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 06 اکتوبر2025ء) وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف ، چیف سیکرٹری پنجاب ، کمشنر لاہور اور ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران مارتھ کی ہدایت پر انکروچمنٹ آپریشن روزانہ کی بنیاد پر جاری ہے ۔سب ڈویژنل انفورسمنٹ آفیسر حافظ عمر سعید کی زیر نگرانی پیرا فورس کے جوانوں کے ساتھ مل کر مختلف علاقوں میں سے عارضی انکروچمنٹ کو ختم کر وایا جا رہا ہے۔

(جاری ہے)

ڈپٹی کمشنر شاہد عمران مارتھ نے اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئےکہا کہ شہریوں کو صاف ستھرا اور خشگوار ماحول فراہم کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں انکروچمنٹ کے خلاف کریک ڈاؤن کیا جا رہا ہے ۔شہر میں نظم وضبط کی خلاف ورزی کرنے والے قانون شکن افراد کسی رعایت کے مستحق نہیں ۔شہر کے تمام علاقوں کو ناجائز تجاوزات سے پاک کرنے کے لیے مختلف علاقوں میں آپریشن کیا جا رہا ہے ۔شہریوں کو صاف ستھرا اور خشگوار ماحول فراہم کرنا ضلع انتظامیہ کی اولین ترجیح ہے ۔\378