جرائم کی پیشگوئی،لاہور پولیس نے مصنوعی ذہانت اے آئی نظام کا استعمال شروع کردیا

مصنوعی ذہانت سے پولیس کے گشت اور فوری ریسپانس میں مزید بہتری آئے گی ‘ڈی آئی جی فیصل کامران

پیر 6 اکتوبر 2025 16:44

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 06 اکتوبر2025ء) لاہور پولیس نے جرائم کی پیش گوئی کے لیے مصنوعی ذہانت اے آئی نظام کا استعمال شروع کر دیا۔ پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کا تیار کردہ اے آئی سسٹم گزشتہ سالوں کے ڈیٹا کو استعمال کرے گا۔ اے آئی سسٹم سے جرائم کے ہاٹ سپاٹس کی نشاندہی کا عمل کامیابی سے شروع ہو گیا۔ یہ سسٹم مصنوعی ذہانت سے 24 گھنٹے قبل ہاٹ سپاٹ ایریاز میں ممکنہ جرائم کی پیش گوئی کر سکتا ہے۔

(جاری ہے)

مصنوعی ذہانت کے ذریعے تھانوں کی سطح پر وسائل کی موثر تقسیم بھی ممکن ہو گی۔ ڈی آئی جی فیصل کامران نے کہا کہ سیف سٹی کیمروں، فیلڈ انٹیلی جنس اور کمیونٹی پولیسنگ سے لاہور مزید محفوظ ہوا، مصنوعی ذہانت جرائم کی پیشگی نشاندہی کر کے پولیس کی کارکردگی بڑھائے گی۔ انہوں نے کہاکہ اے آئی انسانی پولیسنگ کا متبادل نہیں بلکہ مددگار نظام ہے، مصنوعی ذہانت سے پولیس کے گشت اور فوری ریسپانس میں مزید بہتری آئے گی ۔

متعلقہ عنوان :